کراچی ( اباسین خبر)صوبائی وزیر برائے توانائی سید ناصر حسین شاہ نے سندھ اور پنجاب حکومتوں کے ترجمانوں کے بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں حکومتیں اپنی قیادت کی رہنمائی میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے بہتر کام کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے، بلکہ عوامی ضروریات کے مطابق منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ اگر وزیرِ اعلی سندھ جامشورو اور سیہون روڈ کی تکمیل چاہتے ہیں تو اس میں کیا برائی ہے؟ انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے 2017 میں اس منصوبے کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو سات ارب روپے فراہم کیے تھے، لیکن این ایچ اے نے اپریل 2017 سے اب تک اس منصوبے کو مکمل نہیں کیا۔
مریم نواز کے اچھے کاموں کو سراہتے ہیں: ناصر حسین شاہ
4