پشاور( اباسین خبر)چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرم میں قیامِ امن حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے جامع منصوبہ بندی پر کام جاری ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کرم امن معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔شہاب علی شاہ نے کہا کہ شر پسندوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا اور ان کے حامیوں کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرم میں امن تمام اقوام کے مفاد میں ہے اور شر پسند عوام کی تکالیف میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے قبائلی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی سرزمین دہشت گردوں کو استعمال نہ کرنے دیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں۔
کرم میں قیامِ امن حکومت کی اولین ترجیح ہے: شہاب علی شاہ
6