پشاور( اباسین خبر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں وحدتِ امت و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس گورنر ہاس کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل تمام سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی تھی، تاہم اس کانفرنس کا مقصد صوبے کے مسائل اور قیامِ امن پر ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونا ہے۔گورنر نے کہا کہ صوبے کے امن و امان کی صورتِ حال پر مل کر پیغام دینا ضروری ہے، خاص طور پر رمضان کی آمد کے موقع پر امن و بھائی چارے کا پیغام دینا اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ عوام کی آواز کو عالمی سطح پر اہمیت دی جاتی ہے اور آج ہمیں اس صوبے اور ملک کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
گورنر ہاؤس کی تاریخ میں پہلی بار استحکامِ پاکستان کانفرنس ہو رہی ہے: فیصل کریم کنڈی
6