اسلام آباد( اباسین خبر)اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کسی کا مستقبل محفوظ نہیں، جیسے مجھے نکالا گیا، ویسے ہی دیگر افراد بھی نکالے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی سے نکالنے کے فیصلوں میں وضاحت ضروری ہے اور اس عمل میں جوابدہی ہونی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں، شیر افضل مروت نے کہا کہ زین قریشی کو شاہ محمود قریشی کے حوالے سے رعایت دی گئی، تاہم یہ موروثی سیاست نہیں بلکہ تفریق کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں موجود لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ کیا ہو رہا ہے کیونکہ کامیابیاں نظر نہیں آتیں اور سب کچھ غلط چل رہا ہے۔مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پارٹی پر قبضہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ ہر قیمت پر پارٹی کے قبضے کا خواب چکنا چور کر دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی زبان کی لکنت اب ختم ہو چکی ہے اور وہ قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں جب تک وہ خود کو یہ فیصلہ سننے کے قابل نہ سمجھیں۔
جیسے مجھے نکالا اس کے بعد پی ٹی آئی میں کسی کا مستقبل محفوظ نہیں: شیر افضل مروت
6