کوئٹہ ( اباسین خبر)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمن نے حکمرانوں کی جانب سے پارلیمنٹ کو مذاق بنانے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بخوبی علم ہے کہ کون کتنا سنجیدہ ہے، یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔مولانا ہدایت الرحمن نے مزید کہا کہ بلوچستان اسمبلی کے ایوان میں یہ تیسری بریفنگ تھی، لیکن ایوان کی سنجیدگی سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی اور ان کی کابینہ کے ارکان اس موقع پر موجود نہیں تھے، جس کی وجہ سے پارلیمنٹ کے معاملات کو مذاق بنایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بریفنگ کے نام پر ایک سال گزار دیا گیا اور اب وقت آ گیا ہے کہ پارلیمنٹ کو سنجیدگی سے چلایا جائے تاکہ عوام کے مسائل حل ہو سکیں۔
حکمرانوں نے پارلیمنٹ کو مذاق بنا دیا ہے ہمیں پتہ ہے کون کتنا سنجیدہ ہے،مولانا ہد ایت
7