بنگلہ دیش( مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش حکومت نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے حامیوں کے خلاف “آپریشن ڈیول ہنٹ” شروع کر دیا ہے۔ یہ آپریشن طلبہ پر حملوں کے بعد شروع کیا گیا تھا جن کی ذمہ داری حسینہ واجد کے حامیوں پر عائد کی جا رہی ہے۔وزیر داخلہ جہانگیر عالم نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران 1308 سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ان “شیطانوں” کا جڑ سے خاتمہ نہ ہو جائے۔یہ کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب حسینہ واجد کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تقریر میں انہوں نے اپنے حامیوں کو عبوری حکومت کے خلاف کھڑے ہونے کی ترغیب دی تھی، جس کے بعد ملک میں حالات مزید بگڑ گئے تھے۔
سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے حامیوں کیخلاف آپریشن ڈیول ہنٹ کا آغاز
9