پشاور( اباسین خبر) گورنر خیبر پختونخوا، فیصل کریم کنڈی نے ملازمین برطرفی بل 2025 کو مسترد کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے اس بل میں ترامیم کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور اس کے ذریعے ملازمین کو اپیل کے حق سے محروم کرنا آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے غیر قانونی بھرتیوں کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی تجویز دی اور کہا کہ الیکشن کمیشن کی اجازت سے بھرتی کیے گئے ملازمین کو اس بل سے نکالنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں کی گئی قانونی بھرتیوں کو کالعدم قرار دینا غیر آئینی اقدام ہوگا۔ گورنر نے یہ بھی انتباہ کیا کہ اگر صوبائی حکومت اس بل پر نظرثانی نہیں کرتی تو اسے عدالتی چیلنجز کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی وضاحت کی کہ نہ صرف ملازمین بلکہ بھرتی کرنے والے افسران بھی جوابدہ ہوں گے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے ملازمین برطرفی بل 2025 مسترد کر دیا
10