کو ئٹہ ( اباسین خبر)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے صحبت پور تا کشمور منصوبے کا سرپرائز وزٹ کیا اور دوران وزٹ غیر حاضر پائے جانے والے ایس ڈی اوز کو معطل کرنے اور ایکسین ضلع صحبت پور کو شوکاز نوٹس دینے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے اس موقع پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ضلع صحبت پور میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں سست روی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ منصوبے میں ناقص میٹریل اور سست روی کی نشاندہی کی گئی ہے اور اس حوالے سے مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے حلقے اور پورے صوبے میں اس قسم کے سرپرائز وزٹس کریں گے تاکہ ترقیاتی منصوبوں میں کوتاہی یا غیر ذمہ داری کا سدباب کیا جا سکے۔میر سلیم احمد کھوسہ نے مزید کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے ضلع صحبت پور کو شدید نقصان پہنچا ہے، خاص طور پر روڈ انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے، جس کی جلد بحالی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ترقیاتی منصوبوں پر عملے کی طرف سے مزید کوتاہی ہوئی تو محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
ترقیاتی منصوبوں میں سست روی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،سلیم کھوسہ
2