کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس میں 1793 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 999 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 1719 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور یہ ایک لاکھ 13 ہزار 206 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔اس دن کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 73 کروڑ 71 لاکھ 22 ہزار 573 روپے مالیت کے 17 کروڑ 22 لاکھ 44 ہزار 205 شیئرز کا لین دین ہوا۔ یہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے اور مارکیٹ میں بہتری کی جانب اشارہ کرتی ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
2