ملتان ( کامرس ڈیسک)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے ملتان میں ایک تقریب کے دوران زرعی شعبے کی معیشت میں اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا زرعی شعبہ قدرتی آفات اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہوا ہے، اس لیے ہمیں اس شعبے کو جدید بنانے اور اس میں ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کی تربیت پر خصوصی توجہ دینا ہوگی تاکہ وہ جدید زرعی طریقوں کو اپنائیں اور پیداوار میں اضافہ کر سکیں۔ جمیل احمد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ زراعت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے تمام متعلقہ مسائل پر بات چیت اور حل کی ضرورت ہے تاکہ یہ شعبہ ملک کی معیشت میں اپنی اہمیت برقرار رکھ سکے۔
زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی، جدید بنانے کیلئے کام کرنا ہوگا: گورنر سٹیٹ بینک
2