پشاور( ہیلتھ ڈیسک)باچا خان ایئرپورٹ پر ایم پاکس (منکی پاکس) کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایم پاکس کی تصدیق قطر سے آنے والے 5 سالہ بچے میں ہوئی۔ یہ بچہ پی کے 286 پرواز کے ذریعے پشاور پہنچا تھا، اور بارڈر ہیلتھ سروسز کی ٹیم نے کیس کی تصدیق کی۔ ایم پاکس کی تصدیق کے بعد بچے کو فوری طور پر پولیس سروس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال منکی پاکس کا یہ دوسرا کیس ہے، جبکہ کچھ روز قبل بھی ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔ باچا خان ایئرپورٹ پر اب تک 7 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔بارڈر ہیلتھ سروسز کے مطابق پاکستان بھر میں اب تک منکی پاکس کے 11 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
پشاور: باچا خان ایئرپورٹ پر 5 سالہ بچے میں ایم پاکس کی تصدیق
2
پچھلی پوسٹ