لاہور( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا ہے، کیونکہ آئرلینڈ کے خلاف متوقع میچز میں شرکت کیلئے منتخب ہونے والے آسترالیائی آل رانڈر مچل مارش کمر کے نچلے حصے میں شدید درد کا شکار ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی اور میڈیکل ٹیم نے انجرڈ مچل مارش کو چیمپئینز ٹرافی سے باہر کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ مچل مارش نے کچھ عرصہ قبل کمر کے نچلے حصے میں درد کی شکایت کی تھی، جس کے بعد وہ ری ہیب کر رہے تھے، تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مزید آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔آسٹریلوی ٹیم کیلئے یہ ایک بڑا دھچکا ہے کیونکہ مچل مارش کو آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں اہم کردار ادا کرنا تھا۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈز میں تبدیلیوں کی آخری تاریخ 11 فروری ہے، اس کے بعد کسی بھی اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اجازت درکار ہوگی۔
چیمپئینز ٹرافی؛ آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی باہر
2