ممبئی ( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی اداکارہ شویتا روہرا شدید حادثے کا شکار ہو گئیں، جس کے نتیجے میں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعے کی تفصیلات بتائیں اور اپنے مداحوں کو اپنی حالت سے آگاہ کیا۔شویتا روہرا کی شیئر کی گئی تصاویر میں ان کی ٹانگ پر پلستر، بازو پر پٹی اور ہونٹوں پر زخم دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک موٹر سائیکل اچانک ان سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے انہیں شدید چوٹیں آئیں۔اداکارہ نے اس موقع پر اپنے مداحوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ زندگی ہمیں آزمائشوں سے گزر کر مضبوط بناتی ہے، اور وہ اس مشکل وقت میں صبر و استقامت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ شویتا نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا۔واضح رہے کہ شویتا روہرا کی شادی پلکت سمرت سے 2015 میں ختم ہو گئی تھی، اور پلکت نے 2024 میں اداکارہ کرتی کھربندا سے دوسری شادی کی۔
سلمان خان کی بہن ٹریفک حادثے کا شکار
1