اسلام آباد( اباسین خبر)سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک نے کسٹمز ایکٹ کے سیکشن 221 اے کی آئینی حیثیت کے بارے میں کیس سننے سے معذرت کرلی۔ انہوں نے اس فیصلے کے حوالے سے کہا کہ وہ کیس نہیں سن سکتیں اور اس کی وجوہات بعد میں پیش کریں گی۔ کیس کی سماعت 8 رکنی آئینی بینچ میں ہو رہی تھی، جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کر رہے تھے۔دوران سماعت، اٹارنی جنرل نے کیس کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی، تاہم بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ اس معاملے میں کافی تنازعہ ہے اور جلد سماعت ہونی چاہیے۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ کیس کل ہی سن لیا جائے گا۔جسٹس عائشہ ملک نے اپنے الگ ہونے کی وجوہات دینے کی بات کی اور سپریم کورٹ نے کہا کہ کیس کی سماعت کل 7 رکنی آئینی بینچ کے ساتھ ہوگی۔ اس کیس کا تعلق کسٹم ایکٹ کی سیکشن 221 اے سے ہے، جس پر پہلے بھی مختلف عدالتوں میں بحث ہو چکی ہے۔
سپریم کورٹ: جسٹس عائشہ ملک کی کسٹمز ایکٹ سے متعلق کیس سننے سے معذرت
4