ممبئی ( شوبز ڈیسک)سیف علی خان اور کرینہ کپور کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں جوڑے کو سخت سیکیورٹی کے درمیان اپنے گھر کے باہر دیکھا گیا۔ یہ واقعہ 16 جنوری کو سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے بعد سامنے آیا، جس میں سیف کو چھ زخم آئے تھے۔ انہیں فورا اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ اب ان کی حالت بہتر ہے اور دونوں فنکار اس وقت پولیس کی حفاظت میں نظر آ رہے ہیں۔حملے کے بعد یہ جوڑا پہلی بار عوامی طور پر نظر آیا ہے۔ ان کے ساتھ پولیس اہلکار بھی موجود تھے، جو سیف اور کرینہ کی حفاظت کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد سے یہ جوڑا زیادہ تر گھر میں ہی رہ رہا تھا، اور سیکیورٹی کے ساتھ باہر نکلا ہے۔
سیف اور کرینہ حملے کے بعد سخت سیکیورٹی میں پہلی بار گھر سے باہر نکل آئے
5