18
کراچی( اباسین خبر)حکومت سندھ نے شب معراج کے موقع پر صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 28 جنوری (منگل) کو شب معراج کی مناسبت سے بند رہیں گے۔شب معراج 27 رجب کو مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منائی جاتی ہے۔