ممبئی ( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ ان کے فلمی کیریئر میں ایک ایسا لمحہ آیا جب انہوں نے انڈسٹری چھوڑ کر ٹیکسی ڈرائیور بننے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ امیتابھ نے بتایا کہ ممبئی آنے سے پہلے وہ کولکتہ میں ماہانہ 4 سے 5 سو روپے کماتے تھے، اور جب ابتدائی طور پر فلمی کیریئر میں ناکامیاں دیکھیں، تو انہوں نے ٹیکسی ڈرائیور بننے کا سوچا تھا۔امیتابھ نے “کون بنے گا کروڑ پتی” میں یہ بات شیئر کی کہ ان کے کیریئر کا اصل آغاز سلیم خان اور جاوید اختر کی فلم زنجیر سے ہوا تھا، جس کے بعد ان کی کامیاب فلم دیوار نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔امیتابھ بچن نے اعتراف کیا کہ ان کی کامیابی میں سلیم خان اور جاوید اختر کی جوڑی کا بہت بڑا ہاتھ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس وقت ان کی قسمت نے ساتھ نہ دیا ہوتا تو وہ ٹیکسی ڈرائیور بن چکے ہوتے، کیونکہ فلموں میں ناکامی کے بعد وہ بے حد مایوس ہوگئے تھے۔انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ بھی شیئر کیا، جس میں فلم یادوں کی برات کے دوران شتروگھن سنہا کے ساتھ ایک موقع پر ان کی پرانی گاڑی کو میرین ڈرائیو پر دھکا لگاتے ہوئے ہنسی مذاق ہوا، اور سنہا نے مذاق میں کہا، “ارے بھئی ٹھیک طریقے سے دھکا لگا۔” اس دوران دونوں کا تعلق بہت مضبوط ہوگیا تھا۔
امیتابھ انڈسٹری چھوڑ کر ٹیکسی ڈرائیور بننے کو تیار تھے
2