ممبئی ( شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان جانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت میں ٹک ٹاک پر پابندی نہ ہٹائی گئی تو وہ پاکستان چلی جائیں گی۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں راکھی نے کہا کہ پاکستان جا کر شادی کریں گی اور وہاں حلوہ پوری بھی کھائیں گی۔راکھی ساونت نے پاکستانی اداکاراں ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ایک انٹرویو میں سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کے ساتھ آئٹم سانگ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ راکھی نے پاکستانی لڑکوں میں دلچسپی کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنی دوسری شادی دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے پاکستانی مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ان کے بہت سے مداح ہیں جو انہیں تحائف بھیجتے ہیں، اور اس لیے وہ سمجھتی ہیں کہ انہوں نے پاکستان کا نمک کھایا ہے۔ راکھی نے وسیم اکرم سے ملاقات کا ایک دلچسپ واقعہ بھی سنایا، جب انہوں نے وسیم اکرم سے ہاتھ ملایا تھا تو انہیں کرنٹ لگ گیا تھا، اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم کو ان کے ساتھ آئٹم سانگ کرنا چاہیے۔راکھی ساونت نے دبئی میں شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ جب بھی ان کی شادی ہو، وسیم اکرم اس میں شرکت کریں۔
راکھی ساونت نے مودی کو پاکستان جانے کی دھمکی دیدی
1