ممبئی ( شوبز ڈیسک)بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ جنت زبیر نے سوشل میڈیا پر اپنی کامیابی کے نئے ریکارڈ بناتے ہوئے بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جنت زبیر، جو چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کر چکی ہیں، فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فالوورز کی دوڑ میں شاہ رخ خان سے آگے نکل گئی ہیں۔انسٹاگرام پر جنت زبیر کے فالوورز کی تعداد 49.7 ملین تک پہنچ گئی ہے، جبکہ شاہ رخ خان کے فالوورز 47.7 ملین ہیں۔ اس کامیابی کے ساتھ جنت زبیر سوشل میڈیا کی دنیا میں اپنی جگہ بنا چکی ہیں۔جنت زبیر نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈرامہ سیریل پھلوا سے کیا تھا اور بعد ازاں ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے خطروں کے کھلاڑی اور لافٹر شیف جیسے شوز میں بھی شرکت کی ہے، جہاں انہوں نے اپنے منفرد انداز سے مداحوں کے دل جیتے۔
سوشل میڈیا پر جنت زبیر آگے، شاہ رخ خان پیچھے رہ گئے
1