1
کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہو گئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی، اور ہنڈرڈ انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 228 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان تھا، اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1,598 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 13 ہزار 443 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب، انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 15 پیسے کم ہو گئی، اور ڈالر 278.85 روپے سے گھٹ کر 278.70 روپے پر آ گیا۔