اسلام آباد( کامرس ڈیسک)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے۔قومی ادارہ برائے عوامی انتظام اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج نے صنعتی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کے بزنس فیسلیٹیشن سینٹرز کو ماڈل بنا کر سرمایہ کاری کی سہولت کو مزید بڑھایا جائے گا۔منصوبے کے تحت مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا عزم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، قومی ادارہ برائے عوامی انتظام کے افسران صنعتی سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مزید تحقیق کر رہے ہیں، جس کے تحت تفصیلی منصوبہ تیار کیا جائے گا۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کی عالمی کاروباری درجہ بندی کو 50 پوائنٹس تک بہتر بنانے کا عزم ہے۔ پانچ سالوں میں صنعتی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کی حکمت عملی بھی زیر غور ہے۔ ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے سرمایہ کاری کے عمل کو ہموار اور شفاف بنانا بھی اس منصوبے کا اہم حصہ ہے۔ایس آئی ایف سی مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کر کے اقتصادی و صنعتی ترقی کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے منصوبہ بندی
1