3
لاہور( ایجو کیشن ڈیسک)پنجاب میں تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ اب میٹرک کے مضامین کے گروپس میں اضافہ کیا گیا ہے، جس میں ایگریکلچر، الائیڈ ہیلتھ سائنسز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انٹرپینیورشپ کے گروپ شامل کیے گئے ہیں۔ یہ نئے گروپس نئے تعلیمی سال سے پڑھائے جائیں گے۔سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر نے کہا کہ ہیلتھ سائنسز پڑھانے والے سکول ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قریب ہوں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میٹرک کے امتحانات کے نمبر 1100 ہی رہیں گے، اور طلبہ نویں جماعت کے آغاز میں ہی اپنے پسندیدہ گروپ کا انتخاب کر سکیں گے۔