اسلام آباد( اباسین خبر)پاکستان نے ترکیہ کے شہر بولو میں آگ لگنے کے واقعہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ترکیہ کے شہر بولو میں کارتالکیا سکی ریزورٹ کے ایک ہوٹل میں لگنے والی تباہ کن آگ پر افسردہ ہیں، جس کے نتیجے میں 66 افراد جاں بحق اور 51 زخمی ہو گئے ہیں۔پاکستان نے ترک حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے خاص طور پر ان خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے اور برادر ملک ترکیہ کے ساتھ اپنی مستقل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔
پاکستان کا ترکیہ کے شہر بولو میں آگ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
3