واشنگٹن( ماینٹرنگ ڈیسک)واشنگٹن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین سے ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران، محسن نقوی نے دونوں کانگریس مین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ امریکا پاکستان کا اہم معاشی اور دفاعی شراکت دار ہے۔ انہوں نے امریکا کے تعاون کی اہمیت کو سراہا اور کہا کہ پاکستان تمام شعبوں میں امریکا کے ساتھ مزید اشتراک چاہتا ہے۔کانگریس مین تھامس سوازی نے پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ملاقات میں 30 اپریل کو واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی کاکس کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔
محسن نقوی کی امریکی کانگریس مینز سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
3