3
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)بریڈ فورڈ سے رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کو الیکشن کے دوران ہراساں کرنے والے شخص کو سزا سنادی گئی۔ناز شاہ کو ہراساں کرنے پر ناہید خان کو 12 ہفتے قید کی سزا سنائی گئی، جو 12 ماہ کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔ ناہید خان کو 200 گھنٹے غیر معاوضہ کام اور 300 پانڈ ہرجانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔46 سالہ ناہید خان پر 12 جون کو الیکشن مہم کے دوران برٹش پاکستانی ناز شاہ کو ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے اور توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کا الزام تھا۔فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ناز شاہ نے کہا کہ ہراساں کرنے کا عمل جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے۔