لاہور( اباسین خبر)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری مہدی حسن کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔چوہدری مہدی حسن کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس درخواست پر سماعت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھیج دی اور کسی دوسرے بینچ کے سامنے پیش کرنے کی سفارش کی۔درخواست کی سماعت کے دوران چوہدری مہدی حسن کے وکیل شہرام ساقی ایڈووکیٹ نے مقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے گئے ہیں اور حکومتی ادارے ان مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کر رہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے اور سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کرنے سے روکا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج کی پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر سماعت سے معذرت
2