2
کراچی ( اباسین خبر)سندھ میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے حکومتی فیصلے کے خلاف مختلف جامعات میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ جاری ہے۔ فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ (فپواسا) کی اپیل پر 16 جنوری سے جامعہ کراچی سمیت سندھ کی 17 سے زائد جامعات میں تدریسی عمل معطل ہے۔فپواسا کے نمائندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے یونیورسٹیز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم واپس لی جائیں۔ یہ احتجاج حکومتی فیصلے کے خلاف ہے جس کے تحت بیوروکریٹس کو یونیورسٹیز کے وائس چانسلر بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔