لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک)آج کے دور میں کیمرے ہماری روزمرہ زندگی کا ایک لازمی جزو بن چکے ہیں اور ہم ہمیشہ زیادہ سے زیادہ میگا پکسلز والے کیمرے تلاش کرتے ہیں۔ تاہم، کیا آپ نے کبھی اپنی آنکھ کی میگا پکسلز کے بارے میں سوچا ہے؟انسانی آنکھ کی ریزولوشن تقریبا 576 میگا پکسلز کے برابر ہوتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ دنیا اور آسمان کے نظاروں کو ان کے اصل رنگ اور تفصیلات کے ساتھ دیکھنے کے لیے انسانی آنکھ کو 576 ایم پی درکار ہوتے ہیں۔میگا پکسلز دراصل تصویر میں پکسلز کی تعداد کی پیمائش ہوتی ہے، اور ایک میگا پکسل ایک ملین پکسلز کے برابر ہوتا ہے۔ انسانی آنکھ کی ریزولیوشن کا تخمینہ اس بات سے لگایا جاتا ہے کہ انسان کس حد تک منظر کی مقامی تفصیلات کو دیکھ سکتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ انسانی آنکھ کی ریزولوشن تب سب سے زیادہ ہوتی ہے جب منظر تبدیل ہو رہا ہوتا ہے، لیکن اگر وہ منظر ایک ہی جگہ پر ہو تو آنکھ کی ریزولوشن کم ہو جاتی ہے، تقریبا 5 سے 15 میگا پکسلز کے درمیان۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید ترین کیمرے بھی پوری طرح سے انسانی آنکھ کی بصری صلاحیتوں کی نقل نہیں کر سکتے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان کی آنکھ کا بصری تجربہ ابھی بھی کیمرے کے مقابلے میں زیادہ قدرتی اور تفصیلی ہوتا ہے۔
انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے
2