2
اسلام آباد( اباسین خبر)وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق حج 2025 میں پاکستانی حجاج قربانی کے لئے 9 ارب 94 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کریں گے۔ رواں برس عازمین حج سے قربانی کی مد میں ساڑھے 55 ہزار روپے فی کس وصول کیے جا رہے ہیں، اور سرکاری حج سکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرادی ہے۔سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین نے ایک ارب 94 کروڑ 25 لاکھ روپے جمع کرائے ہیں۔ اس سال پاکستان سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج ادا کریں گے، جن میں 89 ہزار 605 عازمین سرکاری سکیم کے تحت اور اتنے ہی عازمین پرائیویٹ سکیم کے تحت حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔