اسلام آباد( اباسین خبر)وزیراعظم شہباز شریف نے حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں وفاقی وزرا اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو حج 2025 کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اور اس میں حجاج کرام کے لئے کی جانے والی معاونت، حج فنڈ کی پیشرفت، اور موبائل ایپلی کیشن کی فعالیت پر بات چیت کی گئی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ حجاج کرام اللہ کے مہمان ہیں اور ان کی خدمت میں کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حج کی تیاریوں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے اور حجاج کی رہائش، سفری سہولتیں اور معاونین کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کا خاص خیال رکھا جائے۔انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ حج ڈیوٹی کے لئے اعلی شہرت کے افسران کو تعینات کیا جائے تاکہ حجاج کرام کو بہترین معاونت فراہم کی جا سکے۔
حجاج اللہ کے مہمان، ان کی معاونت میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا: وزیراعظم
1
پچھلی پوسٹ