ممبئی( سپورٹس ڈیسک)بھارت کے جیولین تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیرج چوپڑا نے اپنی شادی کا اعلان فوٹوز اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکانٹ سے کیا۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو شادی کی خبر دیتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا: “نیرج (دل کا ایموجی) ہیمانی، محبت کے بندھن میں بندھے۔”اگرچہ پوسٹ میں شادی کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں، مگر نیرج کا یہ اعلان ان کے مداحوں کے لیے حیرانی کا باعث بن گیا کیونکہ وہ اپنی نجی زندگی کی سوشل میڈیا پر تشہیر کم ہی کرتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق، نیرج چوپڑا کی اہلیہ کا نام ہیمانی مور ہے اور ان کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع سونی پت سے ہے۔ ہیمانی اس وقت امریکا میں اپنی تعلیم مکمل کر رہی ہیں۔
بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا رشتہ ازدواج میں منسلک
2