کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیوب میوزک پلیٹ فارم ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس سے صارفین فنکار کے پیچز سے براہ راست گانوں کے پریویو دیکھ سکیں گے، جو ان کے تجربے کو بہتر بنائے گا۔9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق، اس فیچر میں آرٹسٹ کی سائٹس پر ایک سیمپلز بٹن شامل کیا گیا ہے۔ جب صارف اس بٹن کو دبائیں گے، تو مخصوص فنکار کی مختصر ویڈیو کلپس کھل جائیں گی، جس سے سامعین البمز میں داخل ہونے سے پہلے میوزک کے جونرا اور ویڈیو کو دیکھ کر فیصلہ کر سکیں گے۔یوٹیوب میوزک نے اس خصوصیت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سیمپلز فنکار، ویڈیو، اور گانے کے احساس کی ایک جھلک فراہم کرتے ہیں، جس سے سامعین بغیر پورے ٹریک کو سنے کسی فنکار کی موسیقی کو محسوس کر سکتے ہیں۔
یوٹیوب میوزک صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاریاں
2