پشاور( اباسین خبر)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ برطانوی ہائیکورٹ کا 190 ملین پانڈ سے متعلق فیصلہ حکومت کے لیے ایک زناٹے دار طمانچہ ہے۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ معاہدے کے مطابق یہ رقم سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرانی تھی، اور واضح ہو گیا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ ذاتی عناد اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر جعلی مقدمات کی طرح یہ کیس بھی ہائی کورٹ میں بے بنیاد ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور شریف خاندان کے تمام ارمان ہائی کورٹ جانے کے بعد ختم ہو جائیں گے اور حکومت کے جھوٹے مقدمات کی حقیقت ایک ایک کر کے بے نقاب ہو رہی ہے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ بھی جلد ختم ہو جائے گا، اور حکومت کو نئے جھوٹے مقدمات بنانے کی تیاری کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تمام جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔
190 ملین پاؤنڈ بارے برطانوی عدالت کا فیصلہ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے: بیرسٹر سیف
3