لاہور( اباسین خبر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں انسانی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔گورنر پنجاب نے پی ایس ایف اور پی ایل ایف کے وفود سے ملاقات کے دوران کہا کہ انسانی سمگلنگ کے سہولت کاروں کو بھی سزا دی جائے گی اور نوجوانوں کو بیرون ملک جانے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔انہوں نے مراکش کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریب افراد کو جھانسہ دینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے اور کشتی حادثات میں ہلاکتوں سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔
انسانی سمگلنگ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا: گورنر پنجاب
2