اسلام آباد( اباسین خبر)سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ حامد خان پیش ہوئے۔سماعت کے دوران ایڈووکیٹ حامد خان نے عدالت سے سوال کیا کہ آیا آرٹیکل 184(3) کے تحت دائرہ اختیار موجود ہے یا نہیں۔ جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام ہے تو متعلقہ فورم پر جانا چاہیے تھا۔جسٹس محمد علی مظہر نے ایڈووکیٹ حامد خان کو آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی، جس پر انہوں نے کہا کہ وہ صرف اعتراضات دور کرنے کے لیے آئے تھے۔جسٹس جمال مندوخیل نے مزید کہا کہ کیا خیبرپختونخوا سے بلوچستان تک پورا الیکشن غلط تھا؟ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہر حلقے کی علیحدہ انکوائری کی ضرورت ہوگی۔بعد ازاں عدالت نے ایڈووکیٹ حامد خان کو تیاری کے لیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔
انتخابات میں دھاندلی کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
4