ممبئی ( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم سلیکشن کے حوالے سے بھارت میں کچھ اندرونی اختلافات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان بنانے کی تجویز دی تھی، لیکن کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے شبمن گل کو نائب کپتان مقرر کرنے پر اتفاق کیا۔یہ فیصلے بھارت کے حالیہ نتائج کے بعد سامنے آئے، جب ٹیم کو سری لنکا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ان شکستوں کے بعد روہت شرما اور گمبھیر کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آئے، اور ڈریسنگ روم میں کشیدگی بڑھ گئی۔یہ سلیکشن اختلافات ایک طویل ملاقات کے بعد سامنے آئے، جس میں گوتم گمبھیر نے ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان بنانے کی سفارش کی تھی، مگر روہت شرما اور اجیت اگرکر نے شبمن گل کو اس عہدے کے لیے موزوں سمجھا۔ اس فیصلے نے بھارتی کرکٹ کے اندر ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔
چیمپئینز ٹرافی؛ گمبھیر، روہت نائب کپتان کو لیکر الجھ پڑے
2