ملتان ( سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے کرکٹ ٹیم کے کپتان کریگ براتھ ویٹ نے پاکستان کے خلاف ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہوم ایڈوانٹیج کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مشکل پچ تیار کروائی۔انہوں نے بتایا کہ ملتان کی پچ پر بال بہت اسپن ہو رہی تھی، جس سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے لیے بیٹنگ اور بالنگ دونوں ہی مشکل ہو گئے تھے۔ براتھ ویٹ نے کہا کہ پاکستان نے اس پچ کو اپنی ہوم کنڈیشنز کے مطابق تیار کیا، جس کا مقصد ویسٹ انڈیز کے لیے زیادہ مشکلات پیدا کرنا تھا۔ویسٹ انڈیز کے کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان کی دوسری اننگز میں بھی اچھی بیٹنگ نہیں ہوئی، اور ان کے خیال میں پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی طرف سے بہتر بولنگ کی جا سکتی تھی۔کریگ براتھ ویٹ نے پاکستان کے شائقین کرکٹ کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی سپورٹ دیکھ کر بہت اچھا لگا، کیونکہ پاکستانی شائقین نے ویسٹ انڈیز کو بھی سپورٹ کیا۔انہوں نے جومل وریکن کی بالنگ کی تعریف کی اور کہا کہ وہ بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔ براتھ ویٹ نے امید ظاہر کی کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی جومل وریکن شاندار بالنگ کا مظاہرہ کریں گے اور ان کی ٹیم کم بیک کرے گی۔
پاکستان نے ہوم ایڈوانٹیج کی وجہ سے مشکل پچ تیار کروائی، ویسٹ انڈیز کپتان
2