ملتان( سپورٹس ڈیسک)دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے دیے گئے 251 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 123 رنز ہی بنا سکی اور پویلین لوٹ گئی۔پاکستانی سپنر ساجد خان نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت وہ مین آف دی میچ قرار پائے۔پاکستان کی پہلی اننگز: پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 230 رنز بنائے۔ سعود شکیل نے 84 اور محمد رضوان نے 71 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی مدد کی۔ باقی کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود 11، محمد ہریرہ 6، بابر اعظم 8، کامران غلام 5، سلمان آغا 2، ساجد خان 18 اور خرم شہزاد 7 رنز بنا سکے۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے جومل ویریکن اور جیڈن سیلز نے 3،3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ کیون سنکلیئر نے 2 اور گڈاکش موتی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز: پاکستانی سپنرز نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا، اور مہمان ٹیم پوری پہلی اننگز میں 137 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ نعمان علی نے 5 اور ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو آٹ کیا، جبکہ ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس طرح پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں 93 رنز کی برتری حاصل کی۔پاکستان کی دوسری اننگز: پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 157 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ شان مسعود 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ محمد ہریرہ 29، کامران غلام 27 اور سلمان آغا 14 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ پانچ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی نہیں پہنچ سکے اور خرم شہزاد بغیر کھاتہ کھولے ہی آٹ ہو گئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل ویریکن نے 7 کھلاڑیوں کو آٹ کیا اور گڈاکش موتی نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ویسٹ انڈیز کا ہدف کا تعاقب: ویسٹ انڈیز کو 251 رنز کا ہدف دیا گیا، جس کا تعاقب کرتے ہوئے مہمان ٹیم 123 رنز تک پہنچ سکی۔ پاکستانی سپنر ساجد خان نے دوسری اننگز میں پانچ کھلاڑیوں کو آٹ کیا، ابرار احمد نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیا۔
ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی
2