غزہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ پٹی کے شمال میں واقع بیت حانون میں حماس کی جانب سے اسرائیلی فوج کی آرمرڈ پرسنیل کیریئر (اے پی سی) کو تباہ کیے جانے کے بعد اسرائیلی فوج کو اپنی گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔تصاویر میں اسرائیل کی فوجی گاڑیوں کو تباہ شدہ حالت میں دکھایا گیا ہے، جنہیں اسرائیل نے 2023 میں غزہ میں حماس کے خلاف جنگ کے لیے استعمال کرنے کے لیے اپنے فوجی سامان میں شامل کیا تھا۔ ان گاڑیوں کا نام “نمر 1500” رکھا گیا تھا اور یہ جدید جنگی حالت میں استعمال کی جاتی ہیں۔دوسری جانب، فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق، 15 ماہ سے جاری اسرائیلی جنگ میں غزہ میں 46,899 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں ہزاروں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں اور ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں۔
اسرائیلی فوج غزہ میں اپنی تباہ شدہ گاڑیاں چھوڑ کر فرار
2