پشاور( اباسین خبر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ این آر او کی ضرورت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نہیں، بلکہ حکومت کو ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ موجودہ مشکلات ان حکمرانوں کی وجہ سے ہیں جو صرف جھوٹ بول رہے ہیں، اور پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جعلی مقدمہ بنایا گیا ہے اور تین بار جج نے فیصلہ مخر کیا کیونکہ اس میں کچھ ثابت نہیں۔ یہ مقدمہ ملتوی کرنے کا مقصد عمران خان کو ڈرا کر رکھنا تھا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ این آر او کی ضرورت حکومت کو ہے، بانی پی ٹی آئی کو نہیں، اور پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال خراب ہے، لیکن حکومت دہشتگردی کے خاتمے پر توجہ دینے کے بجائے صرف پی ٹی آئی کو بدنام کرنے میں لگی ہے۔
این آر او کی ضرورت عمران خان نہیں حکومت کو ہے: شوکت یوسفزئی
7