اسلام آباد( اباسین خبر)مراکشی کشتی حادثے کی تحقیقات کے لیے پاکستان کی حکومت نے ایک اعلی سطحی تحقیقاتی ٹیم کو مراکش روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2 روز قبل مغربی افریقہ کے راستے غیر قانونی طور پر اسپین جانے والی کشتی مراکش میں حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں 50 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 44 پاکستانی شامل تھے۔مراکشی حکام کے مطابق کشتی میں 86 تارکین وطن سوار تھے، جن میں 66 پاکستانی تھے، اور اس حادثے میں 36 افراد کو بچایا گیا۔ پاکستانی حکومت نے اس حادثے کی مکمل تحقیقات کرنے کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چودھری کر رہے ہیں۔ کمیٹی میں ایف آئی اے پنجاب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر منیر مسعود مارتھ، دفتر خارجہ اور آئی بی کے افسران بھی شامل ہیں۔تحقیقاتی ٹیم مراکش میں تین سے چار روز قیام کرے گی اور حادثے کی وجوہات، زندہ بچ جانے والوں سے ملاقات، اور پاکستانیوں پر تشدد و قتل کی تحقیقات کرے گی۔ اس کے علاوہ ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر تارکین وطن کو بیرون ملک بھیجنے والے سمگلروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے اور گوجرانوالہ اور گجرات میں تین مقدمات درج کیے ہیں۔
کشتی حادثے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی حکومتی ٹیم آج مراکش روانہ ہوگی
4