اسلام آباد( کامرس ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی نئی ورلڈ اکنامک آٹ لک رپورٹ جاری کر دی، جس میں پاکستان کی معاشی ترقی کے بارے میں مختلف پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق، رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ مالی سال میں پاکستان کی معاشی ترقی 4 فیصد تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔رپورٹ میں بھارت کی معاشی ترقی کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال بھارت کی ترقی 6.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، اور آئندہ مالی سال بھی بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق، رواں مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ مالی سال امریکا کی ترقی 2.1 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ چین کی معاشی ترقی 4.6 فیصد متوقع ہے، اور آئندہ مالی سال چین کی ترقی 4.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔رپورٹ میں برطانیہ کی معاشی ترقی کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں، جس کے مطابق رواں مالی سال برطانیہ کی ترقی 1.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، اور آئندہ مالی سال برطانیہ کی معاشی ترقی 1.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان ہے: آئی ایم ایف
5