غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے باوجود اسرائیل کے حملے رک نہیں سکے، جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں مزید 81 فلسطینی شہید اور 188 زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا۔ غزہ سٹی میں اسرائیلی بمباری سے 2 بچوں سمیت 8 فلسطینی شہید اور 20 زخمی ہوئے۔ غزہ کے مغربی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے میں 30 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 46,788 تک پہنچ گئی جبکہ 1 لاکھ 10 ہزار 453 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔دوسری جانب قطری وزیرِ اعظم نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ جنگ بندی کا عمل تین مراحل پر مشتمل ہوگا، پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی اور 50 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اسرائیل غزہ کے رفاہ کوریڈور سے اپنی فوج کا انخلا کرے گا، اور اسرائیلی فوج غزہ کے شہری علاقوں اور رفاہ بارڈر سے پیچھے ہٹے گی۔
غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود صیہونی بربریت جاری
4