ولنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے شہریوں کے تحفظ اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے کہا کہ گزشتہ 15 ماہ کے دوران اسرائیلی کارروائیوں کی وجہ سے غزہ میں شدید انسانی تکلیف ہوئی۔ انہوں نے جنگ بندی معاہدے کی شرائط کو مکمل طور پر لاگو کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا تحفظ اور یرغمالیوں کی رہائی کو پہلی ترجیح دی جانی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کو تیز کرنے کی ضرورت ہے اور فریقین سے پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل کی جانب بامعنی قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی عزم یہ یقینی بنائے گا کہ تاریخ خود کو نہ دہرائے۔واضح رہے کہ قطر کے وزیر خارجہ نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروپوں نے قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی کے بعد غزہ میں یرغمالیوں کے لیے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کا غزہ جنگ بندی کا خیر مقدم، مقامی افراد کو تحفظ دینے کا مطالبہ
3