کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے یوٹیوب پر اپنے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) بوٹ “جیمنائی” کے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ یہ فیچر محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے اور ویوئرز کو ویڈیوز میں نظر آنے والی اشیا اور معلومات کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس فیچر کے تحت، جب کوئی صارف یوٹیوب پر کسی ویڈیو کو دیکھے گا، تو جیمنائی چیٹ بوٹ ویڈیو میں دکھائی جانے والی چیزوں کی وضاحت کرے گا۔ صارفین کو یوٹیوب کو چھوڑ کر گوگل سرچ انجن میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جیمنائی ویڈیوز کے مواد کی وضاحت تحریری طور پر فراہم کرے گا، اور بعض ممالک میں آڈیو وضاحت بھی پیش کرے گا۔یہ فیچر یوٹیوب کی ویوئرشپ کو مزید انٹرایکٹو بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے، اور گوگل نے اعلان کیا ہے کہ مزید اے آئی فیچرز یوٹیوب پر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
یوٹیوب پر گوگل کے اے آئی بوٹ جیمنائی فیچر کی آزمائش شروع
5