اسلام آباد( ہیلتھ ڈیسک) وزارت صحت نے قومی اسمبلی میں غلط ادویات کے واقعات سے متعلق تفصیلات پیش کر دی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں صحت کے نظام میں ادویات کی غلطیوں کا ایک سنگین مسئلہ موجود ہے۔وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق، ملک بھر میں پبلک ہیلتھ پروگرامز اور ہسپتالوں سے ویجی فلوڈیٹابیس کے ذریعے 52,025 غلطیاں رپورٹ کی گئیں۔ اس کے علاوہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن سے 32,186 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ پنجاب فارما کو ویجیلنس سینٹر سے 790، اسلام آباد فارما کو ویجیلنس سینٹر سے 677 ادویات اور ویکسین کی غلطیاں رپورٹ ہوئیں۔خیبرپختونخوا فارما کو ویجیلنس سینٹر سے صرف 1 شکایت موصول ہوئی ہے، جبکہ اے جے کے اور گلگت بلتستان سے کوئی شکایت نہیں آئی۔ مریضوں اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز سے ای رپورٹنگ اور موبائل ایپ کے ذریعے 40,403 شکایات کی گئیں جن میں 17,968 شکایات فارما کمپنیوں سے متعلق تھیں۔وزارت صحت کے مطابق، ان میڈیکیشن کی غلطیوں کے اثرات معمولی سے لے کر سنگین ہو سکتے ہیں، جن میں ایوسٹین انجکشن کے استعمال سے آنکھوں پر اثرات شامل ہیں۔
پاکستان میں غلط ادویات کے رجحان کا انکشاف
5