پشاور( اباسین خبر) پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی 3 ہفتوں تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بینچ نے وزیراعلی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ اس دوران علی امین گنڈاپور کے وکلا اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت، ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور وفاقی حکومت سے مذاکراتی میٹنگ کے لیے اسلام آباد گئے ہیں اور اس وجہ سے وہ پیش نہیں ہو سکتے۔ اس پر عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت تین ہفتوں کے لیے منظور کرتے ہوئے سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی اور انہیں کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیا۔
عدالت کا علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
5