لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے سابق سپن بالر عبدالرحمان کی خدمات بطور سپن بالنگ کوچ حاصل کر لی ہیں۔ عبدالرحمان، جو 2006 سے 2014 تک پاکستان کے لیے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں اور 140 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، اب پاکستان ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت ملتان میں موجود ہے جہاں شان مسعود کی قیادت میں ٹیم 17 جنوری سے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچز کا پہلا میچ شروع کرنے جا رہی ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 15 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں تین سپنرز، نعمان علی، ابرار احمد اور ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے۔عبدالرحمان کی تقرری کا مقصد ٹیم کے موجودہ سپنرز، نعمان علی، ساجد خان اور ابرار احمد کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ عبدالرحمان اس سے قبل پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف کا حصہ رہ چکے ہیں۔سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمان اس سال یکم مارچ کو اپنی 45ویں سالگرہ منائیں گے، اور ان کا یہ قومی ٹیم کے ساتھ پہلا تجربہ ہے۔
عبدالرحمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے سپن باؤلنگ کوچ مقرر
2