2
لاہور( ابا سین خبر)سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر لے کر آنے والی پولیس پارٹی جیل انتظامیہ سے ملاقات کیے بغیر واپس روانہ ہوگئی۔جیل انتظامیہ نے بتایا کہ اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر ابھی تک موصول نہیں ہوئے ہیں، جس کے باعث اسلام آباد پولیس کی ٹیم جیل کے مرکزی دروازے سے واپس لوٹ گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب بھی پروڈکشن آرڈرز موصول ہوں گے، تو ان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سینیٹ کے چیئرمین نے اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے تھے، مگر ابھی تک جیل انتظامیہ کو کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے۔