3
پشاور( اباسین خبر)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے زرعی ترقیاتی بینک کو ٹیکس جمع نہ کرانے پر سیل کر دیا گیا۔ایکسائز حکام کے مطابق بینک کو ایک کروڑ 60 لاکھ روپے ٹیکس جمع نہ کرانے پر سیل کیا گیا، کیونکہ بینک گزشتہ 9 برسوں سے پراپرٹی ٹیکس ادا نہیں کر رہا تھا۔ حکام نے بتایا کہ زرعی ترقیاتی بینک کو نادہندہ ہونے کی وجہ سے سیل کیا گیا، اور ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بار بار نوٹیفکیشن کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا گیا تھا۔